• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی عبدالوہاب کا انتقال امت مسلمہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے

اولڈہم/ویکفیلڈ/برمنگھم(نیوز ڈیسک/ پ ر ) جمعیت علمائے برطانیہ اور سواد اعظم اہل سنت والجماعت کے مرکزی قائدین مفکر اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود ،مولانا رضاءالحق، مولانا سید اسد میاں شیرازی ،مولانا محمد اکرم اوکاڑوی ،مولانا قاری عبدالرشید،مولانا قاری شاہ حسین الحسینی،مولانا سید جمال بادشاہ گیلانی، مولانا گل محمد،مفتی محمد تقی ، مولانا محمد شفیق،مولانا محمد حامد خان،مولانا محمد یونس خان،حافظ محمد ارشاد، مولانا محمد احسن،مفتی محمد ادریس قاسمی، مفتی محمد حامد، مولانا ذوالفقار علی،مولانا عادل فاروق، پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے مذہبی امور کے صدر مولانا قاری محمد عباس نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ امیر تبلیغی جماعت حاجی عبد الوہاب کا انتقال امت مسلمہ کا در حقیقت ناقابل تلافی نقصان ہے۔ان کی وفات سے اسلام اور مسلمان عالمی مبلغ سے محروم ہوگئے ۔ مولانا قاری عبدالرشید نے تعزیتی اجلاس میں کہا کہ امت کا دکھ درد رکھنے والا اور راتوں کو رب کے حضور رو رو کر مسلمانوں کے لئے دعائیں مانگنے والے مصلح و مشفق بزرگ انسان جو ہر طرح کی فرقہ واریت سے پاک و صاف اور اسلام کے سچے خادم تھے کی ناگہانی موت سے ایک عہد کا خاتمہ ہو گیا۔ مولانا محمد اکرم اوکاڑوی نے کہا کہ وہ لوگ جنہوں نے بانی تبلیغی جماعت حضرت مولانا محمد الیاسؒ کا دور پایا او مولانا محمد یوسفؒ سے استفادہ کیا اس نسل کے کم ہی لوگ باقی رہ گئے ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ حاجی عبدالوہاب مرحوم کی خدمات کو قبول،ان کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔ مولانا سید اسد میاں شیرازی نے کہا کہ تبلیغی جماعت سے اس امت کو بڑی خیر ملی ہے، گناہوں سے لتھڑی زندگی چھوڑ کر اللہ کی عبادت اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت کی طرف آنے والوں کی تعداد اتنی زیادہ ہے جس کا اندازہ لگانا مشکل ہے ۔مولانا قاری محمد عباس، مفتی محمد تقی ودیگرعلمائے کرام نے مسلمانوں سے کہا کہ فتنوں سے حفاظت اور فرقہ واریت سے بچنے کا واحد پلیٹ فارم اسلام کی عالمگیر تحریک تبلیغی جماعت ہےجس میں اسی سال کا عرصہ لگانے والے بزرگ اور صحیح معنوں میں اللہ کے ولی حاجی عبدالوہاب مرحوم نے پہلے اپنی زندگی بدلی پھر لاکھوں کروڑوں کی ہدایت کا ذریعہ بن گئے اور جب 96 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ھوئے تو کرۂ ارض پر بسنے والے مسلمان ان کی جدائی کے غم سے نڈھال ہیں ۔اللہ تعالیٰ مسلمانوں کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے اوران کو جنت الفردوس کا مقام نصیب فرمائے۔ جمعیۃ علماء برطانیہ کے مرکزی قائدین مولانا عبدالرشید ربانی ، مولانا مفتی محمد اسلم ، علامہ خالد محمود، قاری محمد اسماعیل، مولانا اسلام علی شاہ ، مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانااسلم زاہد، مولانا محمد حسین، حافظ محمد اکرام، مولانا عبدالرشید رحمانی، قاری ممتاز حسین، مولانا قاری غلام نبی، مولانا شمس الرحمن ، مفتی خالد محمود، مولانا عطاء اللہ خان ، مولانا نعیم سواتی، مولانا قاری عبدالرشید ہزاروی، مولانا زاہد حسینی۔ قاری ہاشم، مفتی محمد نذیر، مفتی فیض الرحمن، مفتی طارق علی شاہ مولانا خورشید، مولانا نصیب الرحمن، قاری نیاز احمد، مولانا رشید راجہ، مفتی عبد الوہاب، مفتی طارق خان، مفتی حسین احمد، مفتی بلال، قاری حفیظ الرحمن، مفتی طارق علی شاہ، حافظ اکرام الحق ربانی ، مفتی عبد القادر، مولانا ابراہیم خان، مولانا عبد الباری ، حاجی قمر عالم، بابو مشتاق، مولانا عبد الحکیم، مفتی قاسم ، مولانا محمد سلیم، مولانامحمد زمان، مفتی محمد ادریس، مولانا اقبال ، مفتی محمد زکریا ، مولانا شاہ رفیع الدین ، مولانا محمد سلمان، قاری حضرت علی، مولانا حسین احمد، مولانا عبدالکریم شاہ، مولانا محمد طیب شاہ، فیض الحسن شاہ، مولانا رفیق احمد شاہ، مولانا فضل داد، حاجی شیر اعظم ، حاجی امان اللہ خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ حاجی عبد الوہاب کی دعوت و تبلیغ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ دنیا بھر میں وہ جانی پہچانی شخصیت تھیں۔ پوری دنیا میں اس وقت ان کے چاہنے والے ان کے ایصال ثواب کے لئے تلاوت قرآن کرکے ان کی بلندی درجات کی دعائیں کررہے ہیں ۔ جمعیت علما برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا ضیا المحسن طیب نے تبلیغی جماعت کے امیر حاجی عبدالوہاب کی وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی عبدالوہاب منبع خیر وبرکت تھے ان کی وفات سے عالم اسلام ایک مخلص اور درد دل رکھنے والے انسان سے محروم ہوگیا ہے، مرحوم کی دین اسلام کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کی دینی خدمات کو اپنی بارگاہ کے اندر قبول فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
تازہ ترین