• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زاہد اقبال کا انتقال، کمیونٹی رہنمائوں کا اظہار افسوس

بریڈفورڈ (نمائندہ جنگ ) آگرہ گروپ کے بانی و تنظیم مغلیہ کی چیئرمین حاجی صابر مغل ،محمد اسلم ایم بی ای کے 32سالہ جواں سال بھتیجے اور ظفر اقبال کے صاحبزادے زاہد اقبال کی وفات پر کمیونٹی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، کمیونٹی رہنماؤں جن میں زاہد مغل ،ساجد قریشی ،کامران اقبال مغل ،اسد مغل کونسل آف مساجد کے رفیق سہگل ،ڈپٹی لیفٹیننٹ ذوالفقار کریم ،ملک رحمت اعوان ،لیاقت حبیب، خواجہ اکبر ،خواجہ ارشد ،کونسلر محمد عمران ،کونسلر ارشد حسین ،لارڈمیئر ظفر اعوان ،سابق لارڈ مئیر عابد حسین ،سابق لارڈ مئیر خادم حسین ،سابق لارڈمیئر رنگ زیب، ڈاکٹر ذوالفقار ،الحاج لیاقت نوشاہی اور دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے صبرو جمیل کیلئے دعا کی ۔ مرحوم زاہد اقبال کی نماز جنازہ جمعہ کو جامع مسجد تبلیغ السلام بریڈفورڈمیں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، انہیں بریڈفورڈ کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تازہ ترین