• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات و واقعات میں بچوں سمیت10افراد جاں بحق،کم عمر کار ڈرائیور گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سرجانی ٹائون سیکٹر 7Cعبداللہ موڑ پر تیز رفتار ڈمپر نے سڑک عبور کرنے والے 2بچوں 12سالہ اویس اور 14سالہ سید عبدالحرمین کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا جسکے نتیجے میں دونوں جاں بحق ہو گئے ،،اورنگی ٹائون ڈسکو موڑ پر واقع گھر سے 35سالہ عمر ولد نظام کی جلی ہو ئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لینے کے بعد عباسی اسپتال منتقل کردیا ،مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹائون علی نگر میں واقع گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہو ئے کرنٹ لگنے سے 28سالہ مختار احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا ،جمشید کواٹررز کے علاقے تین ہٹی قبرستان کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے35سالہ خاتون شگفتہ خاتون جاں بحق ہو گئی،،خواجہ اجمیر نگری کے علاقے شاہنواز بھٹوکالونی میں تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر ایک بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی ،بنارس پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 26سالہ مسلم زخمی ہو گیا جس نے اسپتال میں دوران علاج وہ دم رتوڑ دیا ،شیر شاہ پراچہ چوک پر نامعلوم گاری کی ٹکر سے 40سالہ عطاء الرحمٰن زخمی ہو گیاجسے سول اسپتال لایا گیا،کورنگی ساڑھے تین نمبر پر پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 5سالہ آلیان ولد محمد آصف جاں بحق ہوگیا ،ڈیفنس فرحان شہید پارک کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل عبدالباسط اور محمد اسلم زخمی ہو گئے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے،پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ملزم 16سالہ معیدکو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین