• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک عوام اہلسنت کے تحت پر چم کشائی کی تقریب،علامہ کوکب نورانی و دیگر کا خطاب

کراچی ( پ ر ) تحریک عوام اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں پرچم کشائی کی تقریب سے شہید حاجی محمد بلو اسٹریٹ نانک واڑہ پر خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر کوکب نورانی اوکاڑوی ،حاجی محمد حنیف طیب ،محمد ثروت اعجاز قادری ،صوفی محمد حسین لا کھانی،محمد عا طف حنیف بلو نے مسلما نان پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ 12ربیع الاول کا منگل کو بعد نماز مغرب اجتماعی طور پر دورود سلام کے اجتماعات سے آغاز کریں اوراور ہر کام روک کر درود کے اجتماع میں پوری یکسوئی کے ساتھ شریک ہوجائیں اسی طرح نماز فجر سے12منٹ قبل جشن صبح بہاراں کے موقع پر سرکار دو عالم ؐ کی بارگاہ میں عقیدت و محبت سے درودو سلام کا نذرانہ پیش کر یں ،اس موقع پر محمد ،عبدالقادر نورانی فہیم الدین شیخ ، سلیم عطا ر ی و دیگر بھی موجود تھے۔

تازہ ترین