• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو نیوالوں کی یاد میں واک،پولیس افسران شریک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات کے شکار افراد کی یاد میں اتوار کو سی ویو پر وائس آف کراچی کی جانب سے منعقد کی جانے والی واک میں کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر احمد شیخ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہر ،ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اوڈھو، ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ اور ایس پی کلفٹن سوہائی عزیز اور دیگر افسران و ملازمان نے شرکت کی،پولیس چیف نے ٹریفک کے حادثات کا شکار ہونے والے افراد کی یاد میں بنائی جانے والی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،ایصال ثواب کے لئے دعا کی اور عوام کے ساتھ مل کر واک میں شرکت کی۔
تازہ ترین