• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں عروج پر،مساجد اور عمارتیں سجا دی گئیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عید میلاد النبیؐ مذہبی جذبے اور جوش و خروش سے منانے کے لئے شہر بھر میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔ شہر کی فضا درود و سلام سے گونج اٹھی ہے۔ مساجد، گلی، محلوں، قریہ، کوچوں، میدانوں میں درود و سلام اور نعت رسول مقبول ﷺکی محافل ننعقد ہو رہی ہیں۔ شہر بھر کی مساجد کو انتہائی خوبصورتی سے برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔ نعلین مبارک اور گنبد خضرا کے نقش سے مزین جھنڈے گاڑیوں اور گھروں پر لہرا دیئے گئے ہیں۔ 12 ربیع الاول کے لئے نیاز کے آرڈر دے دیئے گئے ہیں۔ مذہبی، سماجی تنظیموں نے عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقے سے منانے کے لئے کارکنوں کی تربیت شروع کر دی ہے۔ جلوس کے روٹ متعین کر دیئے گئے ہیں۔ شہر کی سرکاری اور نجی اونچی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا ہے جماعت اہلسنت، تحریک لبیک، سنی تحریک، جے یو پی، مرکزی جے یو پی، انجمن طلبہ اسلام، نظام مصطفیٰ پارٹی سمیت جماعت اسلامی، جے یو آئی اور دیگر جماعتوں نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ریلیاں، سیمینار اور سیرت کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی جلوس کی گزرگاہ ایم اے جناح روڈ ہو گی جس کا اختتام نشتر پارک پر ہوگا۔
تازہ ترین