• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ بنوریہ کے طلبہ کوعالمی جامعات میں تعلیم کیلئے بھیجا جائے گا

کراچی(پ ر)جامعہ بنوریہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا انصار انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ساتھ تعلیمی وفلاحی تعاون کامعاہدہ طے پایاگیا، عالمی سطحی پر اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور دینی وعصری طلبہ کے تعلیمی دوروں اور اسکالر شپ سمیت دیگر اہم امورپر تعاون کیا جائے گا ۔ بین الاقوامی تعلقات کے فلاحی ادارےکے ساتھ بھی ایک ایم او یو سائن ہوا۔ ان معاہدوں کے بعد اب جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلباء وطالبات بھی اسپانسرشب حاصل کرسکیں گے اورمدارس کے طلباء وطالبات کو دنیاکی معروف یونیورسٹیوں میں تعلیم کیلئے بھیجاجائیگا۔
تازہ ترین