• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

جنوبی افریقی ٹی 20،آصف علی کیپ ٹائون کیلیے توپخانہ بن گئے


ڈربن(جنگ نیوز) جنوبی افریقا کی مزانسی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں پاکستانی بیٹسمین آصف علی کیپ ٹائون بلٹز کیلئے توپخانہ بن گئے.

انہوں نے صرف 33 گیندوں پر دھواں دھار 80رنز بنا کر ڈربن ہیٹ کی فتح کی امیدیں خاک میں ملادیں۔

اتوار کو ڈربن میں ہوم ٹیم نے5 وکٹوں پر 157 رنز بنائے، زونڈو 49 اور کپتان ایلبائی مورکل 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اینرچ نورتےنے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بلٹز نے ہدف 19.1اوورز میں 7وکٹ پر حاصل کیا، 83 رنز پر 5وکٹیں کھونے کے بعد آصف علی کھیلنے آئے اور بولرز کا بھرکس نکال دیا، انہوں نے5 چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

جینمان میلان 31رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کیشو مہاراج نے 3 اور مرچنٹ ڈی لانگ نے 2 وکٹیں لیں۔

دریں اثناء مزانسی سپر لیگ میں سنسنی خیز انداز میں شوانے اسپارٹنز نے راکس کو ایک رنز سے ہرادیا۔

فاتح سائیڈ نے 5 وکٹ پر 203 رنز بنائے ،کلوٹ نے 80 رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 6 وکٹ پر 202 رنز پر ہمت ہارگئی۔

تازہ ترین