• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنرز کی تباہ کاری،انگلینڈ کینڈی ٹیسٹ اور سیریز میں کامیاب

کینڈی (جنگ نیوز ) انگلینڈ نے جیک ليچ، معین علی اور عادل رشید کی زبردست بولنگ کی بدولت سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں 57رنز سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ یہ مہمان ٹیم کی آئی لینڈ میں 17 سال بعد پہلی سیریز فتح ہے۔ ہوم ٹیم نے اتوار کو میچ کے پانچویں روز 226 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر دوسری ادھوری اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے کامیابی کیلئے مزید 75 رنز درکار تھے لیکنصرف30 منٹ کے کھیل میں ہی ہمت ہارکر300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 243 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، لیچ نے 5اور معین نے4 شکار کیے۔ جو روٹ کو شاندار سنچری پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ نروشن ڈکویلا 35، پشپاکمارا ایک اور کپتان سرنگا لکمل بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

تازہ ترین