• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر ،مزید 2نوجوان شہید،احتجاجی مظاہرے ،ہڑتال

سرینگر (ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت جاری ہے،گزشتہ روز فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں فائرنگ کرکے 2کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ۔ بھارتی مظالم کے خلاف ،احتجاجی مظاہرے،ہڑتال کی گئی، شوپیاں میں نوجوانوں کو گولیاں ماری گئیں، شہداءسپرد خاک، نماز جنازہ میں ہزاروں افرادشریک ہوئے،ہڑتال سے زندگی مفلوج، فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں، لنڈروا گائوں میں نوجوان کی گلا کٹی نعش برآمد ہوئی،ربن نامی گائوں کے محاصرے کے دوران بھارتی فوج نے اتوار کو نواز احمد وگے اوریاور وانی کو گولیاں ماریں۔ نواز احمد وگے ولد غلام قادر وگے ربن کے رہنے والے تھے جبکہ یاور وانی ولدعلی محمد پلوامہ کا رہائشی تھا۔ نوجوانوں کی شہادت کے بعدجنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ہڑتال رہی، ہڑتال سے زندگی مفلوج ہوگئی۔

تازہ ترین