• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل میں قید بھارتی سیاستدان لالو پرساد یادیوکی طبیعت بگڑگئی،مسلسل نگرانی کے یونٹ منتقل

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)بدعنوانی کے الزامات میں سزا پانےوالےبھارتی سیاستدان اور راشٹریہ جنتادل کے صدر لالو پرساد یادیو جو مختلف بیماریوں کاشکار ہونےکے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں ان کی طبیعت بگڑ گئی ہے انہیں ہمہ وقت نگرانی کے یونٹ میں رکھاگیاہے۔صوبہ بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرشادچارہ گھوٹالہ کے الگ الگ معاملوں میں سزا پانے کے بعد قید میں زندگی گزار رہے ہیں۔چند دنوں میں ان کی صحت بتدریج خراب ہوتی جا رہی ہے۔دریں اثنا راشٹریہ جنتا دل پارٹی کے ترجمان نے لالو پرشاد یادیو کی صحت میں مسلسل گراوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاان کی خرابی صحت کی تمام ذمہ داری وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ نتیش کمار پر عائد ہوتی ہے جن کے انتقامی اقدامات کا وہ شکارہیں۔

تازہ ترین