• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی بائیوٹک ادویات سے یورپ میں سالانہ 33ہزار اموات

لندن (اے پی پی) بیماریوں کی رو ک تھام کے یورپی ادارے کے ایک جائزے کے مطابق یورپ میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے خلاف مزاحمت پیدا کر لینے والے بیکٹریا کی وجہ سے سالانہ بنیادوں پر33ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔بیماریوں سے بچاؤ کے یورپی سینٹر ’ای سی ڈی سی‘ کے ایک تازہ مطالعے کے مطابق ایسی بیماریاں جن کے خلاف ’اینٹی بائیوٹک‘ ادویات کارگر ثابت نہیں ہوتیں ان کی تعداد2007ء سے مسلسل بڑھ رہی ہے۔ 2007ء میں ان بیکٹریا نے تقریبا 25 ہزار افراد کی جان لی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ان بیکٹریا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر بچے اور عمر رسیدہ افراد ہوتے ہیں کیونکہ ان کا مدافعتی نظام قدرے کمزور ہوتا ہے۔

تازہ ترین