• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ نے22سال میں 79 ممالک کو 84 ارب 70 کروڑ ڈالرز امداد دی ،ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ

ریاض( شاہدنعیم)سعودی عرب کے شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز ( کے ایس ریلیف) کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ گذشتہ 22 سال کے دوران سعودی مملکت نے دنیا بھر میں انسانی امدادی سرگرمیوں کیلئے84 ارب 70 کروڑ ڈالرز کی رقوم دی ہیں اور 1996ء سے 2018ء کے دوران میں اس امدادی رقم سے 79ممالک مستفید ہوئے ہیں۔انھوں نے یہ بات پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں وارسا یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سمپوزیم میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔سمپوزیم میں پولینڈ میں متعیّن سعودی سفیر محمد بن حسین مدنی ، یمنی سفیر مروت المجلّی اور متعدد پولش حکام بھی شریک تھے۔ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ سعودی عرب علاقائی اور عالمی سطح پر سکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔
تازہ ترین