• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانی کی منصفانہ تقسیم‘صوبے نیا ٹیلی میٹری سسٹم نصب کرنے پر رضا مند

اسلام آباد (صباح نیوز)صوبوں کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کے معاملے پر اہم پیش رفت ہو گئی، پانی کی تقسیم کے درست اعدادوشمار جاننے کیلئے نیا ٹیلی میٹری سسٹم نصب کیا جائے گا جس کے لئے صوبوں نے رضا مند ی ظاہر کر دی۔صوبوں میں پانی کا دیرینہ تناز عے کے حل کے طور پر درست اعدادوشمار جاننے کے لئے سات مختلف مقامات پر نیا ٹیلی میٹری سسٹم نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹیلی میٹری منصوبے کیلئے عالمی بینک مالی معاونت فراہم کریگا۔

تازہ ترین