• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی لاہورکاکرایہ چالیس ہزار روپےکرنے کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ،ترجمان پی آئی اے

اسلام آباد(وقائع نگار) پی آئی اے کےترجمان نے سوشل میڈیامیں گردش کرنے والی ان خبروں کی تردیدکی ہے کہ پی آئی اے نے کراچی سےلاہور کی پرواز کاکرایہ چالیس ہزار روپےکردیاہے۔ ترجمان نےکہا کہ اس خبر میں کوئی حقیقت نہیں اور اس طرح کی من گھڑت خبریں ائر لائن کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔ پی آئی اے مالی و استعدادی مشکلات کے باوجود عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے اورمسافروں سےمقررہ کرائےسےزائد کرایہ وصول نہیں کیاجارہا۔
تازہ ترین