• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا عمل دوسرے مرحلے میں داخل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کا عمل دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے جس کے تحت میرٹ پر آنے والے 1200 امیدواروں کے انٹرویوز لیئے جائیں گے ۔ انٹرویوز کا سلسلہ منگل 20 نومبر سے شروع ہوگا جو ہفتہ 24 نومبر تک جاری رہے گا ۔ انٹرویو شیڈول کے مطابق منگل 20 نومبر ، جمعرات 22 نومبر ، جمعہ 23 نومبر اور ہفتہ 24 نومبر کو تین تین سو امیدوا روں کے انٹرویوز جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی پہلی منزل پر واقع لیکچر ہال میں صبح 9 سے دن 12 بجے تک لیئے جائیں گے ۔ تمام امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد آخری مرحلہ آئے اور منتخب ہونے والے امیدواروں کی حتمی فہرست لگائی جائے گی ۔ داخلہ کمیٹی کے سربراہ وائس چانسلر جے ایس ایم یو پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے تمام امیدوا رو ں کو ہدایت کی ہے انٹرویو والے دن اپنے والدین یا سرپر ست کے ساتھ آئیں اور اپنے ہمراہ اپنی اصل تعلیمی اسناد ، اپنا شناختی کارڈ یا بے فارم ، ڈومیسائل ، پی آر سی ، والدین کے شناختی کارڈ اور ان کا ڈومیسائل بھی لائیں جبکہ ان تمام دستاویزات کی ایک فوٹو کاپی بھی لائیں ۔
تازہ ترین