• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ACE پنجاب کو وزرا،چیف سیکریٹری سےتحقیقات کیلئے انوکھا فری ہینڈ

اسلام آباد (طارق بٹ )پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو سپریم کورٹ کی جانب سے تین رول معطل کرکے انوکھا فری ہینڈ مل گیا ہے جس کے بعد بغیر کسی قانونی رکاوٹ کے وزیر اور بیوروکریسی کے سربراہ صو با ئی چیف سیکریٹری سے بھی تحقیقات کی جاسکتی ہے ۔ایک اعلی افسر نے دی نیوز کو بتایا کہ تاریخ میں یہ غیر معمولی ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈائریکٹر جنرل حسین اصغر جوکہ اپنی دیانتداری سے جانے جاتے ہیں نے گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے صوبے میں کام کرنے والے سینئر افسران سے انکوائری سے متعلق وزیر اعلی کی خصوصی اجازت نہ مانگنے کیلئے ایپکس عدالت سے رجوع کیا ۔جب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے سینئر افسر سے رابطہ کیاگیا تو اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر انہو ںنے دی نیوز کو بتایا کہ ان کی اسٹیبلشمنٹ ان غیر قانونی قوانین میں مکمل طور پر فالتو ہوگئی تھی جوکہ دہائیوں سے موجود تھے اور آرگنائزیشن کے آزادانہ کام کرنے میں رکاوٹ تھی ۔انہوں نے اس کی بھی نشاندہی کی کہ یہی قوانین دیگر صوبوں میں بھی ہیں ۔افسر نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت تمام شہری قانون میں برابر ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس ٹاسک ہے کہ وہ کسی بھی رکاوٹ کے بغیر اگر کوئی غیر قانونی عمل دیکھیں تو کارروائی عمل میں لائیں ،اس سے ایک وزیر / بیو ر و کریٹ اور ایک عام شخص میں کوئی فرق نہیں ہے ۔
تازہ ترین