• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل: قیدی کو مخالف نے گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کر دیا

راولپنڈی (نیوز ایجنسی) اڈیالہ جیل میں چوری کے کیس میں سزا کاٹنے والے قیدی کو مخالف نے گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق، بلال حسین چوری کی ضمانت ہو چکی تھی۔ قیدی کو مچلکے جمع کروانے تھے۔ اسی دوران اس کا جیل میں دوسرے قیدی کیساتھ جھگڑا ہو گیا۔ اس نے بلال کو مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر ہلاک کر دیا۔ جیل حکام نے لاش برآمد کرکے جیل ہسپتال منتقل کر دی ہے اور ضابطے کی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین