• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی 1.3ارب کی امداد روک دی، ہمارے لئے کچھ نہیں کرتا،صدر ٹرمپ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستان کی امداد روکنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکاکے لیے کچھ نہیں کرتا اسی لیے ہم نے اس کی 1.3ارب ڈالر کی امداد روک دی، پاکستان ہمارے لئے کچھ نہیں کرتا ، پاکستان نے اسامہ بن لادن کو اپنے ملک میں رکھا جس کا پاکستان میں سب کو علم تھا ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہمارے لئے کچھ نہیں کرتا ۔صدر ٹرمپ نے اتوار کو امریکی ٹیلی ویژن چینل فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسامہ بن لادن کو اپنے ملک میں رکھا ہوا تھا۔انھوں نے کہا: ʼپاکستان میں ہر کسی کو معلوم تھا کہ وہ (اسامہ بن لادن) ایبٹ آباد میں اکیڈمی کے قریب رہتے ہیں۔ اور ہم انھیں 1.3 ارب ڈالر سالانہ امداد دے رہے ہیں۔ ہم اب یہ امداد نہیں دے رہے۔ میں نے یہ بند کر دی تھی کیوں کہ وہ ہمارے لیے کچھ نہیں کرتے۔

تازہ ترین