• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاج محل کی مسجد میں زبردستی داخل ہو کر ہندو انتہا پسند خواتین کی پوجا پاٹ

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت کی تاریخی عمارت تاج محل کی مسجد میں ہندو انتہا پسند خواتین نے زبردستی داخل ہوکر پوجا پاٹ کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دائیں بازو کی جماعت سے تعلق رکھنے والی شدت پسند خواتین نے تاج محل سے متصل مسجد میں داخل ہوکر پوجا کی اور مسجد کو مندر میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاج محل کی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں نے مسجد میں ہندو خواتین کے داخلے اور پوجا پاٹ کی خبروں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے واقعے سے سراسر انکار کردیا ہے جب کہ امام مسجد نے شواہد کے ساتھ عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

تازہ ترین