• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی پر شور مچاتے رہینگے، عمران بتائیں علیمہ نے جائیداد کیسے خریدی؟ ن لیگ

اسلام آباد( نمائندہ جنگ، خبر ایجنسیاں)مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ مہنگائی پر شور مچاتے رہینگے، عمران خان قوم کو جواب دیں کہ علیمہ نے جائیداد کس رقم سے خریدی؟ دوسری جانب خرم دستگیر کا کہنا ہےکہ وزیر اعظم نے خود ہی کہا تھا کہ میں بھیک مانگنے کی نسبت مرنا پسند کروں گا مگر پھر انہیں پھریو ٹرن لینا پڑا۔ تفصیلات کےمطابق مریم اورنگزیب نے کہاہےکہ فواد چوہدری کو اپنے یوٹرن وزیراعظم سے متعلق بیان دیتے وقت شرم تو آتی ہو گی، اپوزیشن حکومتی نااہلی اور عوام پر گرائے مہنگائی کے بم پر شور مچاتی رہے گی ، حکومت نے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھینا ہے،ترجمان ن لیگ نے کہا اپوزیشن 50 لاکھ گھروں کی تعمیراور ایک کروڑ نوکریاں دینےکا سوال پوچھتی رہےگی، عمران خان قوم کو جواب دیں کہ علیمہ خانم نے جائیداد کس رقم سے خریدی اور پاکستان سے باہر کیسے گئی۔د و سری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینئررہنما اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر خان نے کہاہے کہ نیب کو صرف اپنے ریفرنسز اور ثبوت و شواہد سے بولنا چاہیے، اگر اخبارات کی خبروں سے ہی فیصلے کرنے ہیں تو پھر شوکت خانم کے حوالے سے بھی لندن کے اخبارات میں بہت سی خبریں آئی ہیں تو ان پر بھی کارروائی کی جائے، فیض آباد دھرنے سے متعلق وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاہم پھر وہ اس بات سے بھی پیچھے ہٹ گئے مگربات یہ ہے کہ دنیا پر اس کا کیا تاثر جائیگا کہ جب ان کو یہ پتہ چلے گا کہ ملک کا وزیر اعظم یوٹرن کو لیڈرشپ کہتا ہے؟اس بات کے بعد دنیا بھی ہمیں سنجیدہ نہیں لے گی۔

تازہ ترین