• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں علیمہ کا نہیں عمران خان کا بے نامی پیسہ ہے، مشاہد اللہ

لاہور( این این آئی )مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ فواد چوہدری اور فیاض چوہان نے جو محاذ کھولے ہوئے ہیں اس کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ دونوں نظام کولپیٹنا چاہتے ہیں، دبئی میں علیمہ خان کانہیں عمران خان کا بے نامی پیسہ ہے،کرپٹ لوگوں کو گرینڈ کرکے جو عرق نکالیں و ہ عمران خان کے ساتھی ہیں ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کا یہ موقف ہے کہ پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن سے نہیں ہو سکتا کیونکہ ہم کیسے اپنے ادوار کا آڈٹ کر سکتے ہیں تو پھر یہ مثال خیبر پختوانخواہ میں قائم کیوں نہیں کی۔ مشاہد اللہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ نیب کارکردگی نہیں دکھا رہی اگر صحیح کارکردگی دکھائے توکابینہ کے 80 فیصد ارکان جیل میں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایک شخص خورشید شاہ سے لڑتا تھا پھر اس نے میرے ساتھ لڑائی کی اس کے بعد عثمان کاکڑ سے جھگڑا اور یہاں تک کے چیئرمین سینیٹ جو ہائوس کے کسٹوڈین ہیں ان سے بھی لڑائی کی ۔ ان کے سربراہ جو قائد یوٹرن ہیں، جب یہ ہمیں گالی دیتے ہیں تو ان کی جانب سے انہیں شاباش کا پیغام دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین