• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت آج بھی جاری رہیگی

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت پیر کو بھی احتساب عدالت نمبر 2 اسلام آباد میں جاری رہے گی۔ سابق وزیر اعظم نوازشریف احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی طرف سے پوچھے گئے151 سوالات میں سے 120 جوابات عدالت میں پیش کرچکے ہیں مزید 31 سوالوں کے جوابات بھی پیر کو’’یو ایس بی‘‘ کی شکل میں فاضل عدالت میں جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔ فاضل عدالت فلیگ شپ ریفرنس کے تفتیشی افسر کامران کو پہلے ہی جرح کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کرچکی ہے وکیل صفائی کی طرف سے جرح مکمل ہونے کے بعد دونوں ریفرنسز آخری مرحلے میں داخل ہوجائیں گے۔ فریقین کے وکلا کے حتمی دلائل کے بعد فاضل عدالت فیصلہ سنانے کی مجاز ہوگی۔
تازہ ترین