• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دشمن کے شیطانی نظریئے کو متحد ہو کر ناکام بنائیںگے، آئی جی ایف سی

کوئٹہ (این این آئی) انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور بلوچستان میجر جنرل نوید احمد انجم نے کہا ہے کہ ایف سی نے ہر مشکل گھڑی میں عوام کا ساتھ دیا، دشمن کے شیطانی نظریئے کو متحد ہوکر ناکام بنائینگے،صوبے میں امن کی بحالی سمیت تعلیم کے فروغ اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے، فرنٹیر کور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے ساتھ مل کر امن کی بحالی اور ملک دشمن عناصر کو منطقی انجام تک پہنچانے کے علاوہ صوبے میں 100تعلیمی اداروں کے ذریعے نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے علاوہ 8 ہزار بچوں کو اسکالرشپ سے ملک اور دیگر ممالک میں تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ 60 میڈیکل سینٹر اور سالانہ 190 فری میڈیکل کیمپس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگوں کو طبی سہولیات فراہم کررہی ہے۔ دشمن ایف سی ، پاک فوج ، پولیس ، لیویز ، بی سی اور بہادر لوگوں کو دہشتگردی کی جنگ میں شکست نہیں دے سکا اس لئے اب اپنے شیطانی نظریئے کے ذریعے ملک و قوم اور اداروں میں تفرقہ پیدا کرکے اپنی گھنائوناکھیل کھیل رہا ہے جسے صاحب عقل ، دانشمند لوگوں اور عوام نے متحد ہوکر ناکام بناکر ایک پلیٹ فارم کے ذریعے آگے بڑھنا ہے۔
تازہ ترین