• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی پنجاب میں گوردوارے پر حملہ، 3افراد ہلاک

امرتسر (اے ایف پی) بھارت کے شمالی حصے میں ایک گوردوارے پر گرنیڈ حملے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک جبکہ درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ بھارتی صوبہ پنجاب کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے۔ امرتسر شہر کے پولیس افسر دنیش سنگھ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ امرتسر کے ایک مضافاتی گاؤں میں سکھوں کی عبادت گاہ کے ایک ہال میں دو نقاب پوش حملہ آوروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔ سنگھ کا کہنا تھا کہ دستی بم گوردوارے کے مرکزی ہال سے دور پھٹا۔ حملے کے وقت گوردوارے میں سینکڑوں عقیدت مند موجود تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور حملے کے فوراًبعد جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ حکام نے فی الحال حملے کی ذمہ داری کسی گروہ پر عائد نہیں کی ہے۔ بھارتی پنجاب کی ریاست دو عشروں سے پُر امن رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے سن انیس سو اسی کی دہائی اور نوے کے عشرے کے اوائل میں یہاں خود مختار سکھ اسٹیٹ کے لیے شروع ہونے والی بغاوت کا سر بُری طرح کچل دیا تھا۔ اس دوران پنجاب کی ریاست میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تازہ ترین