• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا

کوئٹہ (نمائندہ جنگ) اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر کے عہدئے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ اتوار کو ٹیلی فون پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےبتایاکہ وہ جلد اپنا استعفیٰ گورنر کو بھجوا دینگے اور پریس کانفرنس کرکے عوام کو صورتحال سے آگاہ کرینگے ۔ انہوں نےکہا کہ انہیں پارٹی اور حکومت کے معاملات میں مسلسل نظرانداز کیا جارہا ہے۔ وہ اسپیکر کا عہدہ رکھ کر بلوچستان پر بوجھ نہیں بننا چاہتے اور سمجھتے ہیں کہ وہ رکن اسمبلی کی حیثیت سے صوبے اور عوام کی خدمت کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین