• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ وہ تبدیلی نہیں جس کیلئےہم نے جدو جہد کا آغاز کیا،خالد مقبول صدیقی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیوایم پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج پاکستان جس تبدیلی کے مراحلے سے گزار رہا ہے یہ وہ تبدیلی نہیں جس کے لیئے ایم کیوایم پاکستان نے جدو جہد کا آغاز کیا تھا آج ہمارے سامنے جو مسائل درپیش ہیں ان میں حقوق سے محروم عوام کے حقوق کے حصول زندہ رہنے کا حق کے ساتھ ساتھ ہمارے چوری ہونے والے مینڈ یٹ کی واپسی شامل ہے اس پس منظر میں تنظیم کے ذمہ داران اور کارکنان کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نچلی سطح پر عوام سے رابطہ کریں اور ان کو حالات کی سنگینی سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے تعاون طلب کریں حالیہ انتخابات میں ایم کیوایم پاکستان کو دی جانے والی مصنوعی شکست کے اسباب سے ان کوآگاہ کریں اور یہ پیغام ان کو پہنچا ئیں ہم اتحاد سے ہی ان سازشوں کا سامنہ کرسکتے ہیںیہ بات انہوں نے ضلع غربی کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی و ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق ، رکن رابطہ کمیٹی فرقان اطیب ضلع غربی کے انچارج عبدالحق اور ڈسٹر کٹ و ٹاؤن کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
تازہ ترین