• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم مے بریگزٹ ڈیل پر اپنا راستہ تبدیل کریں، سابق برطانوی وزیر

لندن (جنگ نیوز) برطانوی سابق وزیر برائے بریگزٹ ڈومینیک راب نے کہا ہے کہ تھریسامے کی بریگزٹ ڈیل ایک فاش غلطی تھی لیکن وہ اب بھی اپنا راستہ تبدیل کر سکتی ہیں۔ راب نے مزید کہا کہ اس وقت جب کہ حکومت کو بریگزٹ پر عمل درآمد پر فوکس کرنا چاہیے، قیادت کو لاحق چیلنجز پر بات کرنا توجہ ہٹانے کے مترادف ہوگا۔ خیال رہے کہ راب نے گزشتہ جمعرات کے روز یہ کہتے ہوئے وزارت سے استعفیٰ دیا تھا کہ اس معاہدے سے بر طا نیہ کی ’خود مختاری کو خطرہ‘ ہے۔
تازہ ترین