• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظراندازکارکنوں کااحتجاج،وزیراعلیٰ پنجاب نےمنالیا،انتظامی افسران کی سرزنش

ملتان (نمائندہ جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورہ ملتان کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے نظرانداز کئے جانے پرشدید غم و غصے کا اظہار کیااور سرکٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے انہیں منالیا،انتظامی افسران کی سرزنش بھی کی، کارکنوں کے احتجاج کے دوران سرکٹ ہاؤس کےبعض کمروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے،وزیر اعلیٰ کی آمد پرسرکاری اسپتالوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا،کارکنوں نے ورکر کو عزت دو کے نعرے لگائے اور وی آئی پی کلچرختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کارکنوں کااحتجاج اس وقت اشتعال میں تبدیل ہوگیا جب ٹکٹ ہولڈر خالد جاوید وڑائچ اور دیگر رہنما وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے لئے سرکٹ ہاؤس پہنچےتوانہیں بھی گیٹ پر روک لیاگیا۔
تازہ ترین