• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

روہنگیا مسلمانوں پر مسلسل تشدد انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے،اقوام متحدہ،مذمتی قرارداد منظور

نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیٹی نے میانمار میں فوج کی جانب سے پرتشدد مہم چلانے اور روہنگیا مسلمانوں پر مسلسل تشدد اور حقوق کی خلاف ورزیوں پر مذمتی قرارداد منظور کر تے ہوئے کارروائیوں کو انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی اور توہین قرار دیدیا۔

 انسانی حقوق کمیٹی نے 10 کے مقابلے میں 142 ووٹوں سے روہنگیا مسلمانوں کی حقوق کی خلاف ورزی کی قرار داد منظور کی ،26 اراکین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

 قرار داد میں میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر امتیازی سلوک ختم کرکے روہنگیا مسلمانوں کو برابری کے شہری کے حقوق دیے جائیں۔ 

11 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے بنگلہ دیش نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔

قرار داد میں روہنگیا کے خلاف میانمار کی فوج کی پرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا جس کے نتیجے میں اگست 2017 کے بعد 7 لاکھ 23 ہزار روہنگیا مسلمان اپنے گھر بار چھوڑ کر بنگلہ دیش کی جانب ہجرت پر مجبورہوئے تھے۔؎

روہنگیا مسلمانوں کے حقوق کی خلاف ورزی پر مذمتی قرار کو اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 57 ممالک، یورپین یونین اور کینیڈا کے تعاون سے پیش کیا گیا تھا۔

تازہ ترین
تازہ ترین