• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا ایک اور دولہا سرگودھا سے اپنی دلہن بیاہ کر لے گیا

سرگودھا(نمائندہ جنگ)چائنا کا ایک اور دولہا سرگودھا سے دلہن بیاہ کر لے گیا شادی کی تقریب سرگودھا کے مقامی چرچ میں انجام پائی ،رواں سال میں سرگودھا سے چائینز 2دولہنیں پہلے بھی بیاہ کر لے جاچکے ہیں۔سرگودھا کے نواحی گاؤں چک نمبر 97 شمالی کے رہائشی جیکب مسیح کی صاحبزادی عظمیٰ جیکب جو کہ سرگودھا کی رہائشی خاتون جس کی کچھ عرصہ قبل چائنا میں شادی ہوئی تھی کے ذریعے چائنا کے جینگ چن نے رابطہ ہوا جس کے بعد ان کی شادی کے معاملات طے پا ئے تو چائنا کا جینگ چن اپنی دلہن کو بیاہنے سرگودھا پہنچ گیا سلطان کالونی کے مقامی چرچ میں ہونے والی شادی کی تقریب میں علاقہ کے لوگوں کے علاوہ جینگ چن کی بہن ، والد، والدہ اور بہن خصوصی طور پر چائنا سے سرگودھا آئے تھے۔
تازہ ترین