• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سادگی مہم سے 3؍ارب بچائے جاسکتے ہیں،حسن نثار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ جاوید اختر نے مجھ سے ملنے کی خواہش کی خوشی ہوئی، وزیراعظم سادگی مہم سے 3؍ ارب بچائے جاسکتے ہیں، اسمبلی میں کی جانے والی تقریر سے پیچھے ہٹنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ سیاسی اخلاقیات سے مکمل طور پردستبردار ہوگئے ہیں، نواز شریف نے یہ درد بھری کہانی خود لکھی ہے، یہ کہنا کہ اسمبلی میں جو کچھ کہا وہ سنی سنائی باتیں تھیں یہ نہایت ہولناک بات جو اسمبلی میں کی گئی باعزت آدمی ایسی بات کہیں نہیں کرسکتا۔ سنیئر تجزیہ کار حسن نثار نے جیو نیوز کے پروگرام ’میرے مطابق‘ میں میزبان شجعیہ نیازی سے دوران گفتگو کہی اُن کا مزید کہنا ہے کہ جہاں تک موجودہ وزیراعظم کی سادگی مہم کا تعلق ہے یقینا پانچ سال میں اس غریب عوام کاتقریباً تین ارب بچ جائیگا اور اگر یہ کلچر نیچے تک چلا جاتا ہے کھربوں تک کی بچت ہوسکتی ہے۔ عمران خان نے تحفے میں ملنے والی گھڑی قومی خزانے میں جمع کرادی وہ ان تمام چیزوں سے ماورا آدمی ہیں۔ یہ علامتی باتیں ہیں مجھے اچھی لگتی ہے یہ بات کہ تحریک انصاف میں ایک طرف علامہ اقبال کا پوتا اور دوسری طرف احمد فراز کا بیٹا ہے۔میں جاوید اختر کے والدین کی گود میں جوان ہوا ہوں میرے لئے بہت عزت کی بات تھی اور جاوید اختر کا بڑا پن تھا کہ اُنہوں نے مجھ سے ملنے کی خواہش کی چند ماہ پہلے مجھے ان کا پیغام ملا تھا مجھے بہت خوشی ہوئی اُن سے مل کے۔ ٹریفک رولز کو فالو کرنا ضروری ہونا چاہیے سب پر اور جہاں تک ہیلمٹ کے حوالے سے کیپٹن لیاقت علی نے جو بیان دیا ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ اس سے زیادہ سخت قانون لانے کی ضرورت ہے لوگوں کو صحیح کرنے کیلئے۔

تازہ ترین