• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان آمریت کے خلاف طلبہ بغاوت کی یاد میں مظاہرہ

کراچی (نیوز ڈیسک) یونان میں آمریت کے خلاف طلبا بغاوت کی یاد میں ہزاروں نوجوانوں نے مارچ کیا، امریکی سفارتخانے کی جانب بڑھنے پر پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپیں، مظاہرین نے پولیس پر فائر کریکر اور پیٹرول بم پھینکے، پولیس نے آنسو گیس شیلنگ اور پانی کی توپوں سے مظاہرین کو منتشر کیا، دو مظاہرین گرفتار کر لیے گئے۔ طلبا بغاوت کے پینتالیس سال پورے ہونے پر ایتھنز اور تھیسالونیکی میں ہزاروں نوجوا نو ں نے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے نیٹو، امریکی افواج کی درا ند از یوں، فاشزم اور سامراجی قوتوں کے خلاف نعرے بازی کی۔
تازہ ترین