• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،سمندری حدود کی خلاف ورزی 12بھارتی مچھیرے گرفتار

کراچی(صباح نیوز) پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 12بھارتی ماہی گیر گرفتار کرلئے گئے۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے 2کشتیاں بھی ضبط کرلیں۔ترجمان کے مطابق کھلے سمندر میں کارروائی کے دو ر ان بھارتی مچھیروں کی دو کشتیاں ضبط کی گئی ہیں جو پاکستانی حدود میں گھس کرشکار کر رہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کیلئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین