• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، نیلم ویلی کے جنگلات کے کٹائو پر پابندی کی درخواست پر ازخود نوٹس

آٹھ مقام (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے نیلم ویلی کے جنگلات کے کٹائو پر پابندی کی درخواست پر از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر ،وزارت امور کشمیر گلگت بلتستان ،سیکرٹری جنگلات، وائلڈ لائف اینڈفشریز سے جواب طلب کر لیا۔ درخواست گزار راجہ طارق اکرم خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو تحریری درخواست میں یہ اپیل کی تھی کہ نیلم ویلی کے جنگلات کے کٹائو اور ترسیل پر پابندی عائد کروائی جائے، جنگلات کے مسلسل اور بے دریغ کٹائو سے نیلم جہلم پراجیکٹ کے مستقبل کو خطرہ ہے ،دریائے نیلم میں پانی کا بہائو مسلسل کم ہو رہا ہے جس سے آبی حیات کو بھی خطرات لاحق ہیں، دریائے نیلم میں پانی کی کمی سے آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام متاثر ہورہے ہیں۔
تازہ ترین