• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال کےدو شعبوں میں بستروں کی تعداد کا اضافہ

لاہور ( جنرل رپورٹر )جنرل ہسپتال انتظامیہ نے گائنی کے مریضوں کیلئے بستروں کی تعداد دوگنا کر دی ہے اور اب 115کی بجائے 230مریضوں کو علا ج معالجے کی سہولتیں حاصل ہوں گی جبکہ سرجیکل کے شعبے میں مریضوں کیلئے 50بیڈز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد 120کی بجائے170مریض سرجیکل کے شعبے میں داخل ہو سکیں گے ۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج و لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر محمد طیب نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے صحت کے شعبے کے بارے میں ویژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے اور جنرل ہسپتال میں مریضوں کی سہولتوں میں اضافے کیلئے تمام ممکن وسائل برؤئے کار لائے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جنرل ہسپتال کو دیگر بیماریوں کے علاوہ نیورو کے شعبے میں جو مقام حاصل ہے اسے برقرار رکھنے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں عام آدمی کی سہولت کیلئے کئی ایک اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں ۔انہوں نے ڈاکٹروں اور نرسز سے اپیل کی کہ وہ اسی جو ش و جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کسی قسم کی پہلو تہی نہ کریں ۔
تازہ ترین