• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سنی تحریک کےزیراہتمام عیدمیلادالنبی کاجلوس

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام میلاد النبی کا جلوس نکالا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا شریف الدین قذافی نے کہاکہ امام الانبیا ء کی ولادت نا صرف اہل اسلام بلکہ دنیا کیلئے مشعل راہ ہے مسلمانوں کو اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے۔رسول اکر م ؐ کی تشریف آواری سے کفر کے اندھیرےچھٹ گئے اسلام کی نورانی کرنیں دنیا بھر میں امن و سلامتی کا پیغام پھیلا رہی ہیں ۔تحفظ ختم نبوت تمام سیاسی و دینی جماعتوں کی ذمہ داری ہے ،ملک میں سیاسی و مذہبی انتشار کی کوئی گنجائش نہیں ۔پاکستان میں بد امنی دینی و سیاسی فرقہ واریت پھیلانے والی قوتوں کو اب رخصت ہونا ہو گا ۔غیر ملکی آقائوں کا غلام بننے والے سیاسی و مذہبی رہنمائوں کو بھی اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا ،12ربیع الاول کے پر مسرت موقع پر اہلیان اسلام کو احد کرنا ہوگا کہ وہ کسی غیر اسلامی طاقت غلام بنیں گے اور نا ہی آپس میں گروہ بندی کریں گے ۔پاکستان میں غیر یقینی سیاسی صورت حال سے دشمن فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں حکومت کل جماعتی کانفرنس طلب کرکے قوم کو اعتماد میں لے۔مولانا شریف الدین قذافی نے کہاکہ دھرنوں کی سیاست کو خیر باد کہنا ہوگا ،حکومت اپنے قوم و فعل میں تضاد ختم کرے ۔اس موقع پر ارکین رابطہ کمیٹی علامہ سرفراز سیالوی،پیر سیف اللہ نقشبندی،عمر قریشی،محمد افتخار خان،غلام محی الدین جلالی ،مفتی محمد سلیم نقشبندی، مولا نا ریا ض ہزاروی و دیگر بھی موجود تھے
تازہ ترین