• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی حقوق غصب کرنیوالوں کومعاف نہیں کیاجائیگا،گورنر پنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا بنیادی منشور کرپشن کا خاتمہ،بلاامتیاز احتساب اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے۔ عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے حالات مشکل ضرور ہیں مگر جلد ہی ان مشکلات پر قابو پا لیا جائے گا۔اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خاں کی طرف سے غریب اور نادار لوگوں کو گھر فراہم کرنے کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام شروع کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو پی ٹی آئی کی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں اور اِنہیں حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ گورنرنے کہا کہ عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام ہورہا ہے ۔
تازہ ترین