• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان اپنی تقریروںمیں وزیر اعظم کم اپوزیشن لیڈر زیادہ لگتے ہیں، نرگس متین

لاہور(نیوزرپورٹر ر) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے تقریوںمیں وزیر اعظم کم اپوزیشن لیڈر زیادہ لگتے ہیں،یہ لوگ اقتدار میں ہوتے ہوئے بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں،دھرنوں کی پیداوار جماعت دنیا بھر میں ملک چلانے کیلئے بھیک مانگ رہی ہے،غیر ملکی قرضوں کی مخالفت کرنے والوں نے اب تک ملک کو 18ارب ڈالر کا مزید مقروض کردیا ہے،مسلم لیگ ن کی قیادت کو آحتساب کی آڑ میں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،انہوں نے مزید کہا میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم نے جس محنت اور مشکل حالات میں ملک کو بحرانوں سے نکالا موجودہ نا اہل حکومت نے دوبارہ وہی بحران پیدا کر دیے ہیں،ان لوگوں کے پاس نہ کوئی صلاحیت ہے اور نہ کوئی ویژن ہے ۔
تازہ ترین