• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سیرت النبی ؐ کانفرنس کاافتتاح آج وزیراعلیٰ پنجاب کرینگے

لاہور(نمائندہ جنگ) عالمی سیرت النبی ؐ کانفرنس کاافتتاح آج وزیر اعلیٰ پنجاب سردار محمد عثمان بزدار ، جبکہ اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ہوں گے۔ اس کے ساتھ سیرت طیبہ ، اسلامیات و پاکستانیات پر مبنی نمائش کتب اور مقابلہ کتب ونعت کے انعام یافتگان کو اعزازات بھی عطا کئے جائیں گے۔سیکرٹری اوقاف ذوالفقار احمد گھمن اور ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے بتایا کہ محکمہ اوقاف کی طرف سے منعقدہ عالمی سیرت النبی ؐکانفرنس میں پاکستان، برطانیہ ، انڈیا، تیونس ، ترکی، سعودی عرب سمیت دنیا بھر سے ممتاز علمی اور دینی شخصیات اورمعروف اسلامی سکالرز سیرت طیبہ اور اسوۂ حسنہ پر اپنے اپنے مقالات اور خطبات پیش کریں گے ، جن میں رابطہ عالم اسلامی کے الشیخ الدکتور عبدہ بن محمد ابراہیم عتین ،تیونس سے الشیخ فضل بن محمد القیروانی التونسی اورترکی سے محمد تنجائے، برطانیہ سے الشیخ احمد دباغ، بھارت سے سید بلال چشتی بطور خاص اہمیت کے حامل ہیں ۔
تازہ ترین