• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،ساجد میر

لاہور (پ ر) متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے قانون پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔ کراچی اور لاہور کی عوام نے ملین مارچ کو کامیاب کرکے ثابت کیا ہے کہ دشمن لاکھ کوششیں کر لے لیکن امت مسلمہ کے دلوں سے خاتم النبین ؐ کی محبت نکالی نہیں جاسکتی مرکز راوی روڈ میں علماء کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نبی ؐ کی حرمت اور تقدس پر کوئی آنچ بھی برداشت نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ توہین رسالت کے جھوٹے الزامات عائد کرتے ہیں، انہیں بھی موت کی سزا دینی چاہئیے تاہم قانون کے غلط استعمال کی وجہ سے قانون بدلا نہیں جاتا، بلکہ اس کو موثر رکھتے ہوئے غلط استعمال کو روکنے کے اقدامات کیے جاتے ہیں ۔
تازہ ترین