• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حاجی عبدا لوہاب امت کے اتحاد ویکجہتی کا استعارہ تھے،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن

لاہور( خبر نگار ) ناظم مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ پنجاب ارسلان کیانی اور ناظم عمومی مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن صوبہ پنجا ب چو ہدری عبدالرؤف اور ناظم ایم ایس او لاہور عمیر مکی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ امیر دعوت وتبلیغ حاجی عبدا لوہاب امت کے اتحاد ویکجہتی کا استعارہ تھے ، ان کی رحلت سے پیدا ہونے والاخلاء کبھی پر نہیں کیا جاسکے گا ، امت حاجی صاحبؒ کے مشن کو جاری رکھنے کا عزم اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعاؤوں کا اہتمام کرے۔انہوں نے مزید کہاکہ عالمی مبلغ حاجی عبدالوہاب کی رحلت پوری انسانیت کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے ۔
تازہ ترین