• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کیخلاف آپریشن جاری،12 مقدمات درج

ملتان(سٹاف رپورٹر) میپکو کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے اس سلسلے میں ملتان پولیس نے واپڈا حکام کی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے 12 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں یہ مقدمات تھانہ صدر شجاع آباد سٹی شجاع آباد پولیس تھانہ بدلہ سنت پولیس تھانہ سیتل ماڑی اور پولیس تھانہ الپہ پولیس نے درج کیے ہیں ان درخواستوں میں واپڈا حکام کی جانب سے بجلی چوروں پر الزامات عائد کئے گئے تھے کہ وہ واپڈا کے میٹرو کو ریورس کر کے اور مین سپلائی لائن سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کر رہے ہیں، دریں اثنامحکمہ انہار نے پانی چوری کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے،تھانہ مخدوم رشید پولیس نے ایس ڈی او اریگیشن ملتان محمد زبیر کی درخواستوں پر3 زمینداروں اصغر ،ریاض، محمد اصغر کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔
تازہ ترین