• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو افسروں کے پے درپے تبادلے،موجود حکومت نے سابق حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ کی جانب سے افسروں کے پے درپے تبادلوں کے محرکات سامنے آنا شروع ہوگئے ،حکمران جماعت کے وزراء ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے وزارت توانائی پاور ڈویژن ، پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی تبادلہ پالیسی کو نظر انداز کرنا شروع کردیا، دباؤ اور سفارش کے تحت ایکسین ( ایگزیکٹو آفیسرز) اور سب ڈویژنل افسروں کے ایک ہفتے میں2 سے3 تبادلوں نے حکومت کی میرٹ پالیسی کو پس پشت ڈال دیا ہے،پالیسی کے تحت گریڈ 17 اور اس سے زائد گریڈ اور سکیل کے افسروں کا تبادلہ 2سال مکمل ہونے پر کیا جاتا ہے لیکن وزراء ارکان اسمبلی نے اس پالیسی کو یکسر نظر انداز کرکے اپنے مبینہ چہیتے افسروں کے تقرروتبادلوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہےجبکہ انتظامیہ ان کے احکامات پرافسروں کے دھڑا دھڑ تبادلے کرنے پر مجبورہے،موجود حکومت نے4 ماہ کے قلیل عرصے میں تبادلوں کے حوالے سے سابق حکومت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تازہ ترین