• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیوروکریسی کی عدم دلچسپی ،کلین اینڈ گرین پنجاب مہم ناکامی سےدوچار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت کی جانب سے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم بیوروکریسی اور چیئرمینوں کی عدم دلچسپی کے باعث ناکامی کے دھانے پر پہنچ گئی ۔ لوکل گورنمنٹ اور ضلعی افسروں نے کاغذی کارروائی کرکے پنجاب حکومت کو مطمئن کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم میں شہری اور دیہی یونین کونسلوں میں صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔اس ضمن میں ضلعی حکومت اور لوکل گورنمنٹ کو اہم کردار دیا گیا تھا لیکن بیوروکریسی اور چیئرمینوں کی عدم توجہی کے باعث یونین کونسلوں میں صفائی بہتر ہونا تو کجا مزید خراب ہو گئے جس سے شہریوں کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ دوسری طرف کلین اینڈ گرین پنجاب مہم میں صوبہ بھر میں کاغذوں میںلاکھوں پودے لگائے جارہے ہیں جبکہ زمینی حقائق کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں پودے نہیں لگائے جارہے۔
تازہ ترین