• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مس کنڈکٹ اور جعلی نکاح نامے کے الزامات پر سیکرٹری یونین کونسل 167 کیخلاف انکوائری کے احکامات

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان امیر بخش نے مس کنڈکٹ اور جعلی نکاح نامے کے الزامات پر سیکرٹری یونین کونسل 167جگو والا فیاض حسین کے خلاف انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ خضر عباس کو انکوائری آفیسر مقرر کرتے ہوئے رپورٹ 60دنوں میں پیش کرنے کے احکامات دیئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ مانیٹرنگ آفیسر اینٹی کرپشن کی جانب سے لوکل گورنمنٹ پنجاب کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں محکمانہ کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی تھی اب ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملتان ڈویژن نے انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔
تازہ ترین