• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب صوبہ بناؤ کمیٹی میں ملتان کو نمائندگی نہ دے کر نا انصافی کی گئی ، طارق گجر

ملتان (سٹاف رپورٹر) صدر مسلم لیگ ق انسانی حقوق ونگ پنجاب چوہدری طارق گجر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ق لیبر ونگ پنجاب رانا محمد حفیظ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ بنائو کمیٹی میں ملتان کو نمائندگی نہ دے کر اہلیان ملتان سے نا انصافی کی گئی ہے جس کے باعث جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام ایک بار پھر متنازع ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی ٰپنجاب سے اپیل کی کہ ملتان بورڈ میں اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنےوالےطلباکو دو ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کئےجائیں۔
تازہ ترین