• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجربہ کارافراد کی کمی محسوس ہوتی ہے ،چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ اعزاز ہے ۔ وہ مقامی ہوٹل میں شعبہ میٹریل مینجمنٹ کے ریٹائرہونیوالے آفس اسسٹنٹ فیض رسول کے اعزاز میں الوداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہتجربہ کار لوگ ریٹائرہورہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی کمی محسوس ہوتی ہے ۔ جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو محموداحمد خان نے کہا کہ ملازمین کمپنی کا اثاثہ ہیں ۔ ریٹائرہونے والے آفس اسسٹنٹ فیض رسول نے کہا کہ مجھے خوشی ہورہی ہےکہ اعلیٰ افسران نےمیری خدمات کوسراہا ۔ میں ر ریٹائرمنٹ کا دن کبھی بھُلا نہیں سکوں گا ۔
تازہ ترین