• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ماڈل ٹائون کی شفاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل ناگزیر ہے،ڈاکٹرزبیراے خان

ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر ) عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر ڈاکٹرزبیراے خان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی شفاف تحقیقات کے بغیر سانحہ کے ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا جاسکتا لہذا سانحہ ماڈل ٹائون کی شفاف تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تشکیل ناگزیر ہے،آج سے پہلے طاقتور حکمرانوں نے قانون کو اپنے گھر کی لونڈی سمجھا ہوا تھا ، ماڈل ٹائون کے مظلوم بڑی استقامت،صبر اور حوصلے کے ساتھ طاقتور قاتلوں کے خلاف قانونی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں اور انصاف کی منزل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔
تازہ ترین