• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک ضمنی امتحان میں پاس طلبا کے 11ویں میں داخلے کاشیڈول جاری

ملتان(سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے میٹرک ضمنی امتحان میں پاس ہونے والے طلبا کے داخلے کاشیڈول جاری کردیا ،شیڈول کے مطابق 11ویں جماعت میں داخلے کےلئے ضمنی امتحان میں پاس ہونے والے طلبابغیر لیٹ فیس کے ساتھ 30نومبر تک کسی کالج میں داخلہ لے سکتے ہیں جس کےبعد 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ 7دسمبرتک داخلہ لیاجاسکتا ہے ، رجسٹریشن فیس 900روپے اور پراسسنگ فیس 425روپے مقررکی گئی ہے ۔
تازہ ترین